لاہور(اے ایف پی)سپریم کورٹ کی جانب سے رہائی کافیصلہ برقرار رہنے کے بعدآسیہ بی بی کسی بھی وقت پاکستان چھوڑ کرجاسکتی ہیں، آسیہ بی بی کے شمالی امریکہ اور یورپ کے کسی ملک میں پناہ لینے کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدآسیہ کی راہ میں حائل آخری رکاوٹ بھی دورہوگئی ہے جس کے بعداب وہ بیرون ملک جانے کیلئے آزادہیں،آسیہ بی بی کے وکیل سیف الملکو ک نے کہا ہے اسوقت تو آسیہ بی بی پاکستان میں ہیں مگرصبح کہاں ہوں اس کے بارے میں نہیں بتاسکتا،پاکستانی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق آسیہ کے بچے پہلے ہی کینیڈاجاچکے ہیں،فرانس بھی آسیہ بی بی اور اسکے خاندان کوپناہ دینے کیلئے تیارہے ۔