لاہور(نیٹ نیوز ) بھارتی ویب سائٹ ’انڈیا ٹوڈے ‘ نے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کو حکومت پاکستان کی طرف سے اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ ’نشانِ پاکستان’ دینے کے اعلان پر ایوارڈ کا نام تبدیل کرکے اسے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ’نشانِ حیدر‘ میں بدل دیا، چند روز قبل حکومتِ پاکستان کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور سب سے بڑے سول ایوارڈ ’نشانِ پاکستان‘ سے نوازا جائے گا، یہ خبر دنیا بھر کے مختلف چینلز اور اخباروں میں بھی نشر کی گئی ، بھارتی ویب سائٹ ’انڈیا ٹوڈے ‘ نے خبر کو نشر کیا تو اس میں ایک بڑی غلطی دیکھنے میں آئی، وہ یہ تھی کہ بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اعلیٰ ترن سویلین ایوارڈ ’نشانِ پاکستان‘ کو ’نشانِ حیدر‘ ہی قرار دے دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق ’23 مارچ 2020 کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کو ’نشانِ حیدر‘ سے نوازا جائے گا‘۔