نارتھ کیرولائنا( ویب ڈیسک) امریکہ میں مختلف نسلوں سے تعلق رکھنے والی ہزاروں خواتین پر کی گئی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ خواتین جو باقاعدگی سے بال رنگنے اور بال سیدھے کرنے والی مصنوعات استعمال کرتی ہیں، ان میں چھاتی کے سرطان (بریسٹ کینسر) کا خطرہ دیگر خواتین کے مقابلے میں نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے ۔ ہیئر ڈائی اور اسٹریٹنر (بالوں کو سیدھا رکھنے والی مصنوعات) کے بارے میں یہ مطالعہ امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اینوائرونمنٹل ہیلتھ سائنسز (این آئی ای ایچ ایس) اور یونیورسٹی آف کیرولائنا میں مشترکہ طور پر گیا گیا۔