کراچی (سپورٹس رپورٹر) ینگ سولجر فٹبال کلب کے زیر اہتمام آل کراچی کیپٹن عبدالمجید ایم سی بی، اینڈ استاد سلیم اختر میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں گذری برادرز فٹبال کلب نے آزاد شاہین فٹبال کلب کو 1-0 سے شکست دیدی۔ نشتر پارک گرائونڈ نمائش پر جاری آل کراچی کیپٹن عبدالمجید ایم سی بی، اینڈ استاد سلیم اختر میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچ میں گذری برادرز فٹبال کلب نے سخت مقابلے کے بعد آزاد شاہین فٹبال کلب کو 1-0 سے قابو کرلیا ۔میچ کا آغاز تیز رفتاری سے ہوا،پہلے ہاف کے چھٹے منٹ میں وقاص نے گول بناکر اپنی ٹیم کو میچ میں1-0 کی سبقت دلادی۔ ایک گول کے خسارے میں جانے والی آزاد شاہین نے گول اتارنے کی کوشش کی،لیکن اس کوکامیابی نہیں مل سکی۔ پہلے ہاف میں گذری برادرز ایف سی کی ٹیم 1-0سے جیت رہی تھی۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں شاہد نے 49 ویں منٹ میں گول بناکر اپنی ٹیم کی سبقت کو 2-0 سے دگنا کردیا۔ دوسرے ہاف میں آزاد شاہین نے گول برابر کرنے کی بہت کوشش کی لیکن دفاعی کھلاڑیوں اورگول کیپر نے ان تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا ۔ریفری نے میچ کے خاتمہ کا اعلان کیا تو گذری برادرز فٹبال کلب کی ٹیم 2-0سے فاتح بن کر میدان سے لوٹ گئی ۔ میچ کے ریفری اکرم الدین، ڈپٹی ریفریز رضوان،نیاز، عبدالروف، رائو فاروق ، میچ کمشنر کاشف، وحید اعوان اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم سماء تھے ۔