لاہور(جنرل رپورٹر) پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار الفرید ظفر اور ایگزیکٹوڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالدمحمود نے بتایا کہ اﷲ تعالی کے فضل و کرم سے مجموعی طور پر 54 ڈاکٹرز، 7 نرسز اور6 پیرامیڈکس کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں میں متعدد ملازمین نے بلا خوف و خطر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی دقیقہ فر وگزاشت نہیں کیا جائے گا اور پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی راہ میں ان کی ہمت کو کوئی چیز پست نہیں کر سکے گی۔