مکرمی !ماہ رواں میں ایک بار پھر دھرنا سیاست شروع ہونے کو ہے جس کیلئے زورو شور سے سرگرمیاں جاری ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے حکومت سے آزادی کے لیے اسلام آباد جانے کا فیصلہ کیا ہے۔موجودہ حالات میں ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا۔حکومت بھی پکڑ دھکڑ کی بجائے خوش اسلوبی سے معاملات حل کرے ۔ سیاستدانوں کو بھی سب سے پہلے ملک و قوم کا مفاد سامنے رکھنا چاہئے۔نا کہ اپنے مفاد کو ترجیح دیں۔ (کاوش میمن ،کراچی)