رائے ونڈ (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء چودھری خالد محمود گجر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ ہر لحاظ سے کامیاب رہا ہے ۔ امریکی صدر ٹرمپ کا یہ کہنا کہ عمران خان مضبوط اور مقبول ترین وزیراعظم ہیں آئندہ الیکشن میں ان کی کامیابی کے لئے خود مہم چلاؤں گا کسی اعزاز سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر بنانے کا موقع ہے ۔اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون اور پائیدار شراکت داری مزیدمستحکم ہوگی۔ امریکی صدر سے وزیراعظم کی ملاقات سے خطے پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔ ، امریکی تاریخ میں سب سے بڑے اوورسیز کے مجمع سے خطاب عمران خان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔