لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام گوبیز پینٹس پولو کپ 2021ء کا فائنل ٹیم ایف سی پولو نے ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کو 9-8 سے ہرا کر جیت لیا۔ سب سڈری فائنل میں چار کورپس کی ٹیم نے ڈائمنڈ پینٹس کو 5.5-3 سے ہرا دیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی صدر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن میجر جنرل (ر) اکرم ساہی، گوبیز پینٹس کے سی ای او عمر آصف، صدر کلب لیفٹیننٹ کرنل شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب اعوان اور تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔ایف سی کی طرف سے حوالدر شہزاد احمد نے پانچ، نائب صوبیدار اسرار ولی اور کیپٹن ارسلان نے ایک ایک گول سکور کیا ۔ قبل ازیں سب سڈری فائنل میں چار کورپس کی ٹیم نے ڈائمنڈ پینٹس کو 5-5.3 سے ہرا دیا۔ چار کورپس کی طرف سے احمد بلال ریاض نے تین، لیفٹیننٹ کرنل عمر منہاس نے دو گول سکور کیے جبکہ آدھا گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے میر حذیفہ احمد نے دو، جبکہ راجہ جلال ارسلان نے ایک گول سکور کیا۔ اختتامی تقریب میں میجر جنرل (ر) اکرم ساہی نے گوبیز پینٹس کے سی ای او عمر آصف کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے ۔