اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) پاکستان میں کیلاش قبیلے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دینے والی عظیم خاتون واڈا اکیکو کو حکومت جاپان نے اعزازسے نوازا ہے ۔جاپان کی وزارت خارجہ نے واڈا اکیکو کو ’’تعریفی سند‘‘ دینے کا اعلان کیاہے ۔ پاکستان میں جاپانی سفارتخانہ کے مطابق واڈا اکیکو کی پاک جاپان تعلقات کے فروغ میں کلیدی کردار پر اعزاز دیا جا رہا ہے ، واڈا اکیکو جاپانی شہری، خیبر پختونخوا میں رہائش پذیر ہیں، جاپانی سفارتی مشن کے مطابق واڈا اکیکو نے کیلاش قبیلے کی فلاح و بہبود کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔رواں سال 172 افراد، 65 گروپس کو تعرفی اعزازات دیئے جا رہے ہیں، جاپانی سفیر متسودا کونینوری نے مسز واڈا اکیکو کو اعزاز کیلئے نامزدگی پر مبارکباد دی اور کہاکہ واڈا اکیکو کی کیلاش قبیلے کی فلاح اور بہتری کیلئے خدمات قابل ستائش ہیں۔