لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف ڈرامہ سیریل’ ’میرے پاس تم ہو‘‘ میں شہوار کی اہلیہ سے تھپڑ کھانے پر اداکارہ عائزہ خان کا ردعمل سامنے آگیا۔عائزہ خان نے انسٹا گرام پر ’’میرے پاس تم ہو‘ ‘میں شہوار کی اہلیہ ماہم احمد کے تھپڑ پر رد عمل میں ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ایک لڑکی کے رخسار پر سرخ ہاتھ کا نشان (جوکہ تھپڑ کو ظاہر کر رہا ہے ) نظر آرہا ہے ۔عائزہ خان نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں یہ بھی کہا کہ کبھی کبھی ہمیں لگتا ہے کہ ہم جو کر رہے ہیں وہ ٹھیک ہے لیکن جب بے وفا لوگوں سے زندگی خفا ہو جاتی ہے تو پھر کچھ بھی ٹھیک نہیں رہتا اور پھر میرے پاس سب ہوگا بس تم نہیں ہوگے ۔