نیویارک( ندیم منظور سلہری سے ) نارتھ امریکہ میں سکھوں کی نمائندہ تنظیموں کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت بی جے پی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت داعش کی طرز پر اقلیتوں کے خون سے ہولی کھیل رہی ہے سکھوں، کشمیریوں اور دیگر اقلیتوں کو بالکل اسی طرح قتل کیا جا رہا ہے جس طرح دہشت گرد گروپ داعش کر رہی ہے بھارت سیکولر نہیں بلکہ دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے حکمران جماعت کے لوگ دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتے اور خطے کا سکون برباد کر رہے ہیں ریفرنڈم 2020 کے ذریعے پنجاب کو آزاد کرانے کا قانونی اور اقوام متحدہ کے اُصولوں کے مطابق طریقہ اختیار کیے ہوئے ہیں سکھ رہنماؤں نے پنجاب کی آزادی کے بعد خالصتان ڈیکلیئر کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خالصتان کی حکومت اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ مراسم پیدا کرے گی پاکستان اور چین کے ساتھ مل کر خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے معاہدے کیے جائینگے ۔ دوسری طرف سکھ راہنماؤں کے ایک وفد نے پنسلوانیا میں امریکی نائب صدر مائیک پینس سے ملاقات کر کے انہیں بھارت میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کے متعلق آگاہ کیا ۔