کراچی( سپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز نے اپنی فرنچائز کے صدر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کو بھابھی شرٹ کا تحفہ دیا ہے ۔گزشتہ روز شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر کراچی کنگز کی ٹی شرٹ کی تصویر شیئر کی۔ شنیرا اکرم کی جانب سے شیئر کی جانے والی ٹی شرٹ پر بھابھی لکھا ہوا ہے ۔کراچی کنگز کا پہلا میچ پشاور زلمی کے ساتھ ہوا تھا جس میں کراچی کنگز نے زلمی کو شکست دی تھی جب کہ دوسرا میچ کراچی کنگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہار گئی تھی ۔کنگز کی جانب سے شرٹ کے تحفے پر شنیرا اکرم نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔