لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکار سخاوت ناز اور آفرین پری کی شالیمار تھیٹر میں زیر نمائش سٹیج ڈرامہ ’’ہم تم اور ویلنٹائن ‘‘ میں شاندار پرفارمنس شائقین سے بھرپور داد سمیٹی۔ اداکار سخاوت ناز نے اپنے مزاحیہ انداز میں ڈرامہ شائقین کو خوب لطف اندوز کیا جبکہ آفرین پری نے فلمی گانوں پر پرفارمنس سے دھوم مچادی۔ ڈرامہ کو ہدایتکار ورائٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ طارق ملک نے ڈرامے کو پرڈیوس کیا۔ اس کی کاسٹ میں مختار چن، وسیم پنوں ،رضی خان، کاشف، اسد مکھڑا،سمیرا چودھری، سنہری خان،زویا چودھری ، سائرہ چودھری اور دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔