لاہور کراچی ( کرائم رپورٹر ، صباح نیوز) لاہور شادباغ میں لڑائی جھگڑے کے دوران ظالم خاتون نے مالک مکان کے چار سالہ بچے کو چھت سے دھکا دے کر قتل کر دیا ، رقیہ بی بی کا اپنی مالک مکان سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا ، رقیہ نے طیش میں آکر پاس کھیلتے ہوئے مالک مکان کے بیٹے 4 سالہ احمد رضا کو دھکا دے دیا جو گلی میں جا گرا اور شدید زخمی ہو گیا ، اسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی اپولیس نے رقیہ کو گرفتار کر لیا، کراچی میں پارک سے 3 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوگئیں بوٹ بیسن کے قریب بختاور پارک سے ملنے والی نعشوں میں سے 2 کی شناخت ا مشیر افضل اور علی حسن کے نام سے ہوگئی، امشیر مردان کے علاقے زرین آباد اور علی حسن فیصل آباد کے علاقے امین آباد کا رہائشی تھا، پولیس کے مطابق ڈیڑھ گھنٹہ قبل ایک نعش کی اطلاع ملی، تلاش کیلئے آئے تو مزید دونعشیں مل گئیں۔ بظاہر لگتا ہے کہ تینوں کو سوتے ہوئے سر پر پتھر یا لوہے کی چیز سے مارا گیا ، مرنے والوں میں ایک پالش والا اور دوسرا مستری ہے ، تیسرے کے متعلق تفتیش جاری ہے ۔