اسلام آباد(نامہ نگار،این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانتیں منظورہونے کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔احتساب عدالت میں ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد دونوں رہنماؤں کی روبکار جاری کی گئی جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔دونوں رہنماؤں کی رہائی کیلئے ایک،ایک کروڑ روپے کے مچلکلے تحصیلدار سے تصدیق کے بعد احتساب عدالت کے جج اعظم خان کے روبرو پیش کئے گئے ۔جیل سے رہائی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے رہنماؤں کا استقبال کیا اور گل پاشی بھی کی۔