پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے اپوزیشن پر ایک اور وار قرار دیا ہے ، ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ احتساب تاحال جاری ہے اور ڈرا ہوا کپتان تمام سیاسی مخالفین کو راستے سے ہٹا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ یہ شرمناک اور قابل مذمت ہے کہ بنا کسی ثبوت کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر لیا گیا،گرفتاری سے اپوزیشن تحریک متاثر نہیں ہوگی، مشکل کی اس گھڑی میں مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں ۔