لاہور(کلچرل رپورٹر)میلوڈی کوئین گلوکارہ شاہدہ منی نے ماضی کی لیجنڈ اداکارہ بابرہ شریف ، ریما خان، عطا اﷲ عیسی خیلوی ،ناصر ادیب ،سجاد علی اور افتخار ٹھاکر کو صدارتی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے فنکار برادری کو حوصلہ افزائی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔بابرہ شریف ،عطا اﷲ عیسی خیلوی ،ریما خان ناصر ادیب افتخار ٹھاکر اور سجاد علی ہمارے ملک کے لیجنڈ فنکار ہیں ،ان سب نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا۔ فنکاروں کیلئے بہت اعزاز کی بات ہوتی ہے جب حکومت اعلی ایوارڈ سے فنکاروں کو نوازتی ہے ۔ فنکار دنیا بھر میں بطور سفیر اپنے ملک کا نام روشن کرتا ہے ۔ حکومت مزید سنیئر فنکاروں کو بھی اگلے سال ان کی فنکارانہ صلاحتیوں پر صدارتی ایوارڈ دے۔ سے نوازا جائے ۔