مکرمی! حکمران کے گھر، بجلی، تعلیم کے وعدے جھوٹے ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے اور آئے روز بجلی کا بحران بھی عروج پر جا رہا ہے۔ ہمارے علاقہ شاہدرہ میں جہاں بجلی کے بحران سے تنگ آئی عوام حکومت کو برا بھلا کہنے پر مجبور ہے۔ یہاں 9 گھنٹے مسلسل لوڈشیڈنگ نے عوام کا حال برا کر رکھا ہے۔ شہریوں کی روزمرہ کی زندگی اس سے بہت متاثر ہو رہی ہے اور کاروبار کو بھی خاصا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اسکے برعکس اگر بجلی کے بل پر نظر ڈالی جائے تو غریب آدمی کو نچوڑ کے رکھ دینے والی بات ہے ۔ حکومت کو چاہئے کہ بجلی کی قیمت اور لوڈشیڈنگ کو کم کرے۔ (دْرِ ایمن، لاہور)