لاہور (سپیشل رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں تیز رفتار رکشہ بے قابو ہوکر الٹ گیاجس سے خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق شاہدرہ چوک میں چنگ چی رکشہ تیز رفتار ی کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گیاجس کے نتیجے میں رضیہ نامی خاتون ،ریاض ،افتخار اور ڈرائیورالیاس زخمی ہوگئے ۔ جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے ۔