شنگھائی( ویب ڈیسک) بعض افراد کسی ناپسندیدہ شخص کے ساتھ زندگی گزارنے پر ہر قسم کی تکلیف کو ترجیح دیتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ چین میں پیش آیا جب ایک شخص کو یہ احساس ہوا کہ وہ اپنی منگیتر کے ساتھ زندگی نہیں گزارسکتا، اس نے جان بوجھ کر چوری کی اور گرفتار ہوا تاکہ شادی سے فرار حاصل کرسکے جس کے شہر بھر میں خوب چرچے ہیں۔ شنگھائی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص (جس کا نام چین) بتایا جارہا ہے اسے احساس ہوا کہ وہ شادی کے بعد اپنی منگیتر کے ساتھ نہیں رہ سکتا لیکن اسے منع کرنے کی ہمت نہیں تھی، اس نے ایک ایسا ڈھونگ رچایا کہ اس کی منگیتر خود ہی شادی سے انکار کردے ۔ چینی معاشرے میں معاشرتی اقدار کی بڑی اہمیت ہے جہاں مجرموں اور چوروں سے دور ہی رہا جاتا ہے ۔اس کے لیے چین شہر کی معروف جگہ پر واقع ایک ڈانس سٹوڈیو گیا اور وائی فائی سپیکر چرالیا ۔ پولیس نے سکیورٹی کیمروں کی مدد سے چین کو گرفتار کر لیا لیکن چینی میڈیا کے مطابق اس جرم میں چین کو زیادہ دیر قید میں نہیں رکھا جاسکتا۔