لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاورخان نے سوشل میڈیا پر شادی سے قبل لی گئی ایک خوبصورت تصویر کے ساتھ یادیں شیئر کی ہیں۔ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کی شادی گزشتہ ماہ ہوئی تھی جس کے بعد نیمل خاورخان نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ دونوں کی نکاح کی تقریب سادگی سے ہوئی تھی جس کے بعد شاندار ولیمہ منعقد کیا گیا تھا۔نیمل خاور نے شادی سے قبل لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا انسٹاگرام پر شیئر کی اورٹویٹ میں بتایا کہ یہ ’’اس وقت کی تصویر ہے جب چیزیں ناقابل عمل تھیں ، شاید ہی معلوم تھا کہ میں اپنے مستقبل میں ہونیوالے شوہر اور زندگی کی محبت کے ساتھ کھڑی ہوں ۔ دوسری جانب حمزہ علی عباسی نے بھی انسٹاگرام سٹوری میں نیمل خاور کے لیے محبت کا اظہار کیا۔