لاہور (کلچرل رپورٹر )نامور اداکارہ ماڈل ریشم کا اپنی شادی کی خبروں پر کہنا ہے کہ وہ شادی ضرور کریں گی لیکن ابھی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔لالی وڈ اداکارہ ریشم کی شادی کی خبریں چند روز قبل چہ مگوئیوں میں رہی جس پر ریشم کا کہنا ہے کہ وہ شادی کریں گی ضرور لیکن ابھی ان کی شادی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، ریشم کا کہنا ہے کہ شادی طلاق لینے کے لئے نہیں اذدواجی زندگی اچھی طرح گزارنے کا نام ہے اور میں شادی طلاق کے لئے نہیں کروں گی۔ریشم بڑھتی مہنگائی پربھی پریشان نظر آئی ہیں اور کہتی ہیں کہ ہمیں اپنے آس پاس کے غریب افراد کا خیال رکھنا ہے ، ریشم کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسان کو دکھاوے کی زندگی کی بجائے سادہ زندگی گزارنی چاہیے ۔