لاہور(کر ائم ر پو ر ٹر ) لاہور شاہدرہ میں 2 روز قبل اغوا ہونے والے 10 سالہ معصوم بچے کی لاش پڑوسن کے صندوق سے برآمد ہوگئی، 10 سالہ تنزیل ہمسایہ کے گھر گیا، ہمسائی زینب نے قتل کرکے نعش صندوق میں بند کردی، اہل خانہ کے بیان پر پولیس نے زینب کو حراست میں لے لیا، ملزمہ نے بچے کے منہ پر کپڑا ڈال کر اس قتل کیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق واضح ہونگے ۔ لاہور شادباغ میں 35سالہ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ، پولیس نے سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے تفتیش شروع کردی، جھگیاں چوگاہ تھانہ شاد باغ کی حدود میں 35 نامعلوم خاتون کو گو لیا ں ما ر کر قتل کر دیا گیا، عینی شاہدین کے مطابق نا معلوم خاتون ایک آدمی اور ایک بچے کے ساتھ موٹر سائیکل پر آئی تھی، پولیس کے مطابق فوٹیج میں خاتون کو ایک مرد اور بچے کے ساتھ دیکھا گیا ہے ، شبہ ہے قتل گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ ہے ۔ اورنج سٹیشن اعوان ٹاؤن میں لفٹ سے ایک نا معلو م شخص کی لاش برآمد ہوگئی، مقا می لو گو ں نے پو لیس کو اطلا ع دی۔