ابوظہبی (نیٹ نیوز) شارجہ میں مقیم پاکستانی شہری کی اہلیہ بھارتی خاتون کاجل کے پاکستانی شناختی کارڈ کی تجدید کر دی گئی۔ کاجل نے شناختی کارڈ دینے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے حد خوش ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کاجل نے پاکستانی شہری رشید خان سے شادی کی تھی اور اپنی بھارتی شہریت ترک کر کے پاکستانی شہریت حاصل کی تھی اور اسے شناختی کارڈ جاری کیا گیا، تاہم بعض وجوہات کی بنا پر کارڈ کو ری نیو نہیں کیا گیا، جس سے کاجل کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،حکومت تک معاملہ پہنچنے کے بعد اسے اوورسیز شناختی کارڈ جار ی کر دیا گیا۔