اسلام آباد(خبر نگار)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ن لیگی رہنما سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کو عدالت عظمٰی میں چیلنج کردیا گیا۔شہباز شریف اور سعد رفیق کی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے سپیکر کی طرف سے پروڈکشن آڈرجاری کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر آئینی پٹیشن مسترد کرنے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ کسی ملزم کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنا آئین کے خلاف ہے ، اس لئے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرارد ے کر پروڈکشن آرڈر کو واپس لیا جائے ۔ درخواست گزار ریاض حنیف راہی نے وزارت قانون ، وفاقی حکومت ، شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق کو فریق بناکر موقف اپنایا کہ شہباز شریف اورسعد رفیق کا پروڈکشن آرڈر آئین کے آرٹیکل 67اور قومی اسمبلی کے رولز آف بزنس کے آرٹیکل 108سے متصادم ہے ۔