لاہور(صباح نیوز)بینکنگ کورٹ نے صدر ن لیگ شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کی جائیداد نیلام کرنے کا حکم دیتے ہوئے نیلامی کیلئے 27 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی،بینکنگ کورٹ نمبر 4 نے جائیداد نیلامی کے لیے اشتہاربھی جاری کر دیا۔ بینک کی جانب سے وکیل احسن مسعود نے دلائل دیئے اورموقف اپنایا کہ عمران علی نے 2 کروڑ 54 لاکھ روپے قرضہ واپس نہیں کیا، 240 قسطیں ادا کرنی تھیں لیکن 120 ادا کی گئی، عمران علی یوسف کو متعدد بار آگاہ کیا گیا لیکن ان کی جانب سے مکمل قرض کی رقم واپس نہیں کی گئی،عدالت نے شہباز شریف کے داماد کا ڈیفنس میں گھر اور کمرشل پراپرٹی نیلام کرنے کا حکم دیا۔ عمران علی یوسف کے خلاف 2 کروڑ، 6 لاکھ کی ڈگری جاری ہوئی۔