اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر،صباح نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر طویل عرصے سے ایوان میں نہیں آ رہے ، شہباز شریف کی غیر موجودگی اسمبلی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، شہباز شریف ، نواز شریف کو واپس لانے کی گارنٹی دے کر خود ہی غائب ہیں۔ اپنے ٹو یٹ میں فواد چو دھری نے کہا کہ انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے شہباز شریف کے ایوان میں نہ آنے پرکڑی تنقید کرتے ہوئے معاملہ سپیکر کے سامنے اٹھا دیا ، اپوزیشن لیڈرطویل عرصے سے ایوان میں تشریف نہیں لارہے ، پبلک اکائونٹس کمیٹی کا عہدہ پہلے چھوڑ چکے ہیں، خصوصی مراعات بھی لے رہے ہیں، ان حالات کے مد نظر یا تو شہباز شریف سے اسمبلی میں واپسی کی حتمی تاریخ پوچھی جائے اور یا پھرنیا اپوزیشن لیڈر منتخب کرنے کیلئے پراسیس کا آغاز کیا جائے کیونکہ قائد حزب اختلاف کا عہدہ لمبا عرصہ خالی نہیں رکھا جا سکتا۔