اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،صباح نیوز ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہبازشریف کے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران انہیں ٹوک دیا۔ سپیکرکی جانب سے جب بار بار شہبازشریف کو روکا گیا لیکن انہوں نے اپنی تقریر ختم نہیں کی تو بلاول بھٹو نے کہا شہباز شریف صاحب آپکا وقت ہو گیا ہے ۔دوسری جانب قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج پر بلاول بھٹو ایوان سے باہر چلے گئے ،سپیکر نے خورشید شاہ سے نعرے بازی کرنے والے اراکین کو خاموش کرانے کی درخواست کی، خورشید شاہ نے بلاول بھٹو سے بات کی، بلاول بھٹو نے شہبازشریف سے بات چیت کی اور اس کے بعد وہ اورپی پی کے تمام اراکین ایوان سے باہر چلے گئے ۔ شہباز ٹوک دیا