لاہور(کلچرل رپورٹر) شائستہ لودھی شوبز انڈسٹری کو چھوڑنے کی وجہ بھی وجہ بتا دی۔گزشتہ دنوں شائستہ لودھی کو یوٹیوب کے شو ’ریوائنڈ ود ثمینہ پیرزادہ‘ میں مدعو کیا گیا جہاں میزبان ثمینہ پیرزادہ نے ان سے سوال کیا کہ کیا وجہ تھی جو اپ نے شوبز کی دنیا کو چھوڑا؟، شائستہ لودھی نے بتایا کہ شوبز میں رہ کر اپنی فیملی کو وہ وقت نہیں دے پا رہی تھی جتنا انہیں دینا چاہیے تھا اور اب شوبز کی رنگا رنگ دنیا سے بالکل بھی متاثر نہیں ہوتی۔میزبان ثمینہ پیرزادہ نے شائستہ لودھی سے پوچھا کہ آپ نے اس انڈسٹری میں اپنی زندگی کے 10 سے 12 سال وقف کیے ہیں، اگر آپ اپنے پرانے وقت میں واپس جا کر دیکھتی ہیں تو آپ کیا سمجھتی ہیں کہ آپ نے کچھ کھو دیا ہے ؟شائستہ لودھی نے جواب میں کہا کہ میں نے بہت کام کیا، میں سمجھتی ہوں میں نے ان سالوں میں پیسے تو بنا لیے مگر اپنے آپ کو کھو دیا، ہم ہر چیز ریٹنگز حاصل کرنے کے لیے کرتے ہیں، مارننگ شو میں شادی سے لے کر ہر مواد ریٹنگز پر مبنی ہوتا ہے جس سے میں اتفاق نہیں کرتی۔