لاہور(شوبز ڈیسک) فلمساز واداکار شہزاداقبال نے بھارتی فلموں میں کام کرنے سے انکارکردیا، تفصیلات کے مطابق نئی ریلیزہونے والی فلم’’عشق مجاز‘‘کے فلمسازواداکارشہزاداقبال کوفلم کی ریلیزکے بعدکراچی اور بھارتی فلموں میں کام کرنے کی آفرزہونا شروع ہوچکی ہیں،جس پر شہزاداقبال نے کہا کہ کراچی کی فلموں میں ضروراداکاری کرونگا البتہ بھارتی فلموں میں کام کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں،انہو ں نے کہا کہ جب تک حالات معمول پرنہیں آتے اور مسئلہ کشمیرکا حل ممکن نہیں ہوتا تب تک بھارتی فلموں میں کام کرنے کے بارے میں سوچا بھی نہیں جاسکتا،شہزاداقبال نے کہا کہ میں پاکستانی ہوں اورمیرادل بھی کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ،یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ بھارت کشمیرپرخون کی ہولی کھیلے اورمیں ان کی فلموں میں کام کروں ،انہوں نے کہا کہ ابھی بہت سے پروجیکٹس پرکام کررہاہوں جن میں بہت زیادہ مصروفیت بڑھ چکی ہے ۔