منج (این این آئی)شام میں بمباری اور خودکش دھماکہ میں 4امریکی اہلکاروں سمیت 31افراد ہلاک ہوگئے ۔ ادلب میں اسلحے کے ایک ڈپو پر بمباری کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ۔ ہلاک ہونے والوں میں حیات تحریر الشام کے سات جنگجوؤں کے علاوہ چار عام شہری بھی شامل ہیں،منج میں ایک خود کش دھماکے میں ہلاک ہونے والے 4 امریکیوں کی شناخت انٹیلی جنس اہلکاروں کی حیثیت سے ہوگئی ہے ،چاروں انٹیلی جنس اہلکار تھے اور اہم مشن پر شام میں موجود تھے ہلاک ہونے والوں میں 1 امریکی نیوی، 1 امریکی آرمی، 1 مترجم اور چوتھے شخص کی شناخت بطور کنٹریکٹر ہوئی ہے تاہم چوتھے شخص کے نام اور عہدے کو ظاہر نہیں کیا گیا ہے ‘خود کش دھماکے میں 4 امریکی شہریوں کی ہلاکت اور 3 امریکی فوجیوں کے زخمیوں ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔شام کے جنوبی علاقے بغووز میں امریکی جنگی طیاروں کے فضائی حملے میں 4 بچوں سمیت 16 افراد ہلاک ہو گئے ۔