دمشق ( اے ایف پی ) شام کے علا قے ادلب میں شامی اور روسی طیاروں کی بمباری کے دوران 43افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے ہیں ۔ تنظیم سیرین آبزرویٹری کے مطابق صوبے ادلب کے قریب حملہ کیا گیا جو شامی فورسز اور جنگجوؤں کے مابین معاہدے کے 6 ماہ بعد سب سے خوفناک حملہ تھا۔ادلب کے قصبہ مراۃ النعمان میں شامی اور روسی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ہلاکتیں ہو ئیں ہیں ۔