دمشق ( اے ایف پی ) شام کے جنوب مغربی علاقے میں فضا ئی کا رروائی کے دوران 7شہری جاں بحق ہوگئے ہیں ۔سیر ین آ بز رویٹری کے مطابق ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ حملہ اسر ائیل کی جانب سے کیا گیا ہے یاکہ اسدی فوج کے طیاروں نے شہریوں کو نشانہ بنایا ۔ ادھرشامی حکومت کے سربراہ بشار الاسد نے ملک کے صدر کی حیثیت سے 18 برس مکمل کر لئے ہیں۔ انھوں نے 17 جولائی 2000ء کو صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔