ادلب(اے ایف پی ،نیٹ نیو ز)شام کے شمال مغربی علاقے میں لڑائی اور فضائی حملوں میں اسد نواز فورسز کے 26 اور باغیوں کے 9جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ شمالی صوبے حماہ میں شامی فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں9جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔اسی صوبے میں باغیوں کے ساتھ جھڑپوں میں اسد نواز فورسز کے 26 جنگجو مارے گئے ہیں۔ترکی اور روس کے درمیان گزشتہ سال آستانہ میں شام میں جنگ بندی کے لیے سمجھوتا طے پایا تھا ۔