واشنگٹن ، لندن ( نیٹ نیوز ،اے پی پی) وائٹ ہاؤس نے باور کرایا ہے کہ جب تک شام میں ایران کا خطرہ موجود ہے اس وقت تک امریکی فوج شام سے واپس نہیں بلائی جائے گی۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نے کہا ہے کہ شام میں داعش‘ اور پورے مشرق وسطیٰ میں ایرانی خطرے کے خاتمے تک ہماری فوجیں شام میں موجود رہیں گی ۔