دمشق (این این آئی)شام کے شمال مشرق میں واقع قصبے تل ابیض کے نزدیک ایک کار بم دھماکے میں آٹھ شہری ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ۔ یہ کار بم دھماکا تل ابیض سے جنوب میں واقع گائوں سالک عتیق میں ہوا ۔زخمیوں کہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت نازک بتا ئی جا تی ہے ۔ ترک وزارتِ دفاع نے کرد ملیشیا کے جنگجوئوں پر اس کار بم حملے کا الزام عا ئد کیا ہے ۔ترک فوج نے گذشتہ ماہ تل ابیض سے کرد ملیشیا وائی پی جی کے زیر کمان شامی جمہوری فورسز(ایس ڈی ایف)کو نکال باہر کیا تھا۔