دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک )شام میں پاکستانی قونصلر کے ناروا سلوک پر ڈرائیور نے خود کشی کی کوشش کی۔ڈرائیور محمد اقبال نے اپنی محنت کی کمائی قونصلر مطیع الرحمان باجوہ کے پاس رکھوائی۔رقم کا تقاضا کرنے پر قونصلر نے رقم دینے سے انکار کردیا۔ترجما ن دفتر خارجہ کے مطابق ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر ہے ،معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں۔