لاہور(کلچرل رپورٹر)اس بار شائقین کو قلفی کھانے کے بجائے قلفی دیکھنے میں مزہ آئیگا ان خیالات کا اظہار سینئر ہدایتکار سلیم کریم نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قلفی تیارکرنے کیلئے ہرقسم کے ٹیسٹی لوازمات کو بھرپور طریقے سے استعمال کررہا ہوں جس میں فلم کی پوری کاسٹ، میری ٹیم و مصنف اپنے حصے کا مکمل کردار اداکررہے ہیں انہوں نے کہا جو فلم سینما پر لگ کے ٹیلی فلم لگے اسکو زبردستی فلم ثابت کرنے سے انڈسٹری نے بہت نقصانات اٹھائے ہیں فلم کامیاب و ناکام ہونا الگ بات ہے مگر فلم فلم لگنی چاہئے جو سینما کے موجودہ معیار کی ہو نہ کہ ٹیلی ویژن کیونکہ فلم اور ٹی وی کا مزاج الگ الگ ہے۔