لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف فلمسٹار شان کی پنجابی فلم ’’بھولا اشتہاری‘‘عیدالضحی پرکیپٹل سینما میں پیش کی جائے گی۔اس بار عیدالضحی پر 3اُردو اور ایک پنجابی فلم ابھی تک فائنل ہوئی۔بھولا اشتہاری میں فلمسٹار شان کے ساتھ صائمہ نے مرکزی کردار نبھایا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں صائمہ خان، افتخار ٹھاکر اور شفقت چیمہ بھی شامل ہیں۔ اداکار شان کاکہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی معیا ر کی فلموں کے ساتھ ساتھ پنجابی فلموں کو بھی وقت دیتے ہیں کیونکہ ان کے دیکھنے والے بھی بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں مجھے اُمید ہے کہ یہ فلم عید پر اچھا بزنس کریگی۔