برازیلیا (نیٹ نیوز) دنیا میں ایسے بے شمار لوگ ہیں جو اپنے شوق کی خاطر کچھ بھی کرنے کو تیار رہتے ہیں لیکن برازیل سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ شخص نے تو حد ہی کر دی اور شوق کیلئے اپنی ناک ہی کٹوا دی۔مائیکل فرودو پراڈو کو شیطان کی طرح نظر آنے کا شوق تھا اور اسی شوق کو پورا کرنے کیلئے اس نے سرجری کرا کر اپنی ناک کٹوا دی۔مائیکل نے اپنے جسم میں بے شمار تبدیلیاں کرا رکھی ہے ، نہ صرف پورے جسم پر ٹیٹو بنوائے ہوئے ہیں بلکہ اپنے دانت بھی نوکیلے کرا ئے اور اور شیطان کی طرح دکھنے کیلئے ایک طویل سرجری کے ذریعے سر پر 2 سینگ بھی بنوائے ہیں۔مائیکل کی بیوی نے بتایا کہ اس نے حال ہی میں اپنی ناک کٹائی ہے ۔