پشاور(نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کو اپنے آبائی شہر پشاور کی چپل کی یاد ستانے لگی اور انہوں نے پشاور میں مقیم اپنے اور اپنے بیٹے کے لیے اپنی کزن سے پشاوری چپل کی فرمائش کردی۔بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کو اپنے آبائی شہر پشاور کی چپلیں یاد آئیں تو انہوں نے پشاور میں مقیم اپنی کزن نورجہاں بی بی سے رابطہ کرلیا اور پشاور کی چپل کی فرمائش کردی۔ شاہ رخ کی کزن نورجہاں نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ گزشتہ دنوں شاہ رخ نے فون پر رابطہ کیا تھا اور عید کے لیے پشاوری چپل کی فرمائش کی تھی۔