لاہور(سپورٹس رپورٹر) فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ڈینگی سے صحت یاب ہو نے کے بعد بحالی پروگرام پر عمل شروع کر دیا ہے ۔ ڈاکٹر نے شاہین آفریدی کو چار ہفتوں کاآرام دیا تھا جس کی وجہ سے وہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے تربیتی کیمپ میں بلائے گئے کھلاڑیوں میں شامل نہیں ہیں۔ ڈینگی سے نجات کے بعد فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے لئے بحالی پرواگرام شروع کر دیا ہے ۔ وہ گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم میں قومی کرکٹ ٹیم فزیو کلف ڈیکن کی زیر نگرانی بحالی پروگرام کے مطابق مختلف ورزشیں کرتے رہے ۔ ڈاکٹرز نے شاہین شاہ آفریدی کو چار سے چھ ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اور بحالی پروگرام کی تکمیل پر وہ دوبارہ کرکٹ شروع کریں