لاہور(کلچرل رپورٹر)شب برات کے احترام میں گزشتہ روز لاہور کے تمام کمرشل تھیٹرز اور سینما گھر بند رہے جبکہ شوبز سے وابستہ افراد نے گزشتہ رات مساجد گھروں میں عبادات کر کے گزاری۔ شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ شب برات بابرکت رات ہے جس میں ہم نے اﷲ پاک سے اپنی مغفرت اور ملک کی سلامتی اور ترقی کے لئے خوب دعائیں مانگی ہیں۔ آج رات تھیٹرز اور سینما گھر عوام کے لئے کھول دیئے جائے گے ۔