کراچی (سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پارٹی رہنما وسابق وفاقی وزیرشہبازبھٹی کو ان کی آٹھویں برسی کے موقع پرشاندارخراج عقیدت پیش کیاہے ۔اپنے پیغام میں پی پی چیئرمین نے کہاکہ مقتول شہبازبھٹی متحرک عوامی رہنما تھا،جوزندگی بھرمعاشرے میں دلوں کوجوڑنے کے لیے سرگرم عمل رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز بھٹی نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے نظریئے ،شہید محترمہ بینظیربھٹوکے فلسفے اورآصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی کے تحت ملک میں مذہبی ہم آہنگی پرکام کیااوراسی جرم کی پاداش میں انسانیت دشمن قوتوں نے انہیں قتل کردیا۔