لاہور( این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے بڑے بھائی سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی عیادت کی۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شہباز شریف نے جاتی عمرہ رائیونڈ میں ملاقات کر کے نواز شریف سے انکے علاج معالجہ پر مشاورت بھی کی۔اس موقع پر خاندان کے دیگر افراد سے بھی نواز شریف کے علاج کے حوالے سے ڈاکٹروں کی تجاویز پر اور آئندہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے بھی اپنے تایا نواز شریف کی عیادت کی ۔