اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے شہباز شریف اورزرداری کوریلیففنڈمیں شامل کیاتوڈرہے فنڈز ملنا بند نہ ہو جا ئے ۔ احساس ٹیلی تھون پروگرام کے دور ان سینئر صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ نے حریف میڈیا چینلز کو بلا لیا، پوری دنیا آپ کیساتھ کھڑی ہے تو آپ اپوزیشن کو بھی اپنے ساتھ ملا لیں۔ ہوسکتا ہے وہ آپ کو اربوں روپے دے دیں اور شہباز شریف اور آصف زرداری کو گلے لگا لیں؟ وزیراعظم نے جواب دیا شہباز شریف اورزرداری کوریلیف فنڈمیں شامل کیاتوڈرہے فنڈز ملنا بند نہ ہو جا ئے ۔ لوگوں کے پیسے اکٹھے کرناذمہ داری ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا آخری تین سال شوکت خانم ہسپتال کیلئے کرکٹ کھیلا، شوکت خانم کے بعد ملک میں فنڈ ریزنگ کا کلچر تبدیل ہوا۔میری والدہ اپنی زندگی میں میری کمائی پرباقاعدگی سے زکوٰۃ دیتی تھیں،والدہ کے انتقال کے بعد میں نے زکوۃ دیناچھوڑدی،میں نے زکوۃ دینے کی بجائے 1987میں سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی، مجھے بری طرح نقصان ہوا،اس واقعہ نے مجھے سوچنے پر مجبورکیااورمیں انسانیت کی خدمت کیلئے نکلا۔