اسلام آباد(خصوصی خبرنگار) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقائد حزب اختلاف شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن 18 اکتوبر کولاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں آزادی مارچ اور جلسے کے حوالے سے اہم فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔ اپوزیشن جماعتوں کی مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں قوم کو آگاہ کیا جائے گا۔سیاسی صورتحال پر مشاورت بھی ہوگی۔ ملکی معیشت کی تباہی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔