رائے ونڈ (نامہ نگار)پی ٹی آئی کے رہنماء چودھری خالد محمود گجر نے کہا کہ لیگی ترجمان کب تک چوری کا دفاع کریں گے ، شہباز شریف کا خاندان جرائم قبول کرکے کرپشن سے توبہ کرلے ،انہوں نے کہا کہ برطانوی امداد کا آٹھ کروڑ کا سرکاری چیک شہباز شریف کے داماد علی عمران کے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع ہوا،یہ سچے ہیں تو ملک سے فرار کیوں ہیں،انہوں نے کہا کہ ایرا کے آفسر نے پلی بارگین کر کے جرائم کا اعتراف کیا، چوروں کی فہرست اتنی بڑی ہے کہ سب پکڑے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ نیب نے قوم لٹیروں کی جائیداد فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، پہلے مرحلہ میں جائیدادیں منجمد کرکے عدالت کی اجازت سے قبضہ حاصل کیا جائے گا ۔