اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ایک طرف گلگت بلتستان انتخابات پر سوال تو دوسری طرف اجلاس کا بائیکاٹ، قومی ایشوز پر بھی شہبازشریف کے تعاون کی شرط این آر او کا حصول ہے ۔ شہباز گل نے شہبازشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب ایک طرف انتخابات پر سوال اٹھاتے ہیں، دوسری جانب انتخابی اصلاحات کے اجلاس کا بائیکاٹ کر رہے ہیں ،ان کے ذہن میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ٹی ٹی سکینڈل ہے جس میں انہیں جلد جواب دینا ہے ۔انہوں نے کہا ایک طرف شہباز شریف گلگت بلتستان کو حساس قومی مسئلہ قرار دے رہے ہیں اور اگلی ہی سانس میں اس مسئلے پر حکومت سے تعاون سے انکار کر رہے ہیں،ان کے تعاون کی ایک ہی شرط نیب کیسز میں این آر او کا حصول ہے ،امید ہے اے پی سی کی قرارداد کی پاسداری کریں گے ، بالکل جیسے زرداری کا پیٹ پھاڑ کر لوٹا مال نکالنے کے اعلان سے متعلق کی تھی۔ شہباز گل نے مزید کہا کہ ڈرامہ بازی کو آپ سے بہتر کون جانتا ہے ، ووٹ کو عزت والے ڈرامے کا ڈراپ سین قوم نے حال ہی میں دیکھا ہے ۔