لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی سیاست کا انحصار بھائی پر ہے کیونکہ پارٹی میں پاپولر تو نواز شریف ہیں،اب شہبازشریف کو اپنی گرفتاری کا اندیشہ ہے ،ابھی خبر آئی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری کا اندیشہ ہے ،انہوں نے 3ارب کی زمین اسلام آباد میں فروخت کی ہے ۔پروگرام مقابل میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیر اعظم نے خسرو بختیار اور ان کے بھائی کی بریت کا اعلان کردیا،ابھی نیب کی انکوائری تو مکمل ہوئی نہیں،اس کا کیا مطلب ہے ، وہ نیب سے کہہ رہے ہیں کہ ان کو بری کریں،مالم جبہ، ہیلی کاپٹر کیس شروع نہیں ہوا، فارن فنڈنگ کیس کب سے لٹکا ہوا ہے ،شہبازشریف کو کہا کہ اس نے مجھے دس ارب روپے کی آفر کی تھی ،عدالت سے 32مرتبہ استثنیٰ لے چکے ،سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ کس طرح کا احتساب ہے ،بی آرٹی کی پانچ بسیں جل گئی ہیں،کیا ان سب چیزوں کا احتساب نہیں ہوگا۔سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ملک میں آئین کی بالا دستی ہو تو اداروں میں ٹکرائو نہیں ہوسکتا،اس ملک میں کڑا احتساب ہوسکتا ہے مگر ہم اسے سیاسی انتقام کی شکل دے دیتے ہیں۔انہوں نے کہا شیخ رشید اور دیگر کہتے ہیں کہ تمام سیاستدان اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں، نوازشریف خاندان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا تو پھر انہیں سیاست میں کیوں لایا گیا؟اس کی کیا ضرورت تھی ، صرف پیپلزپارٹی کو توڑنا مقصد تھا، کراچی میں ایم کیو ایم کس نے بنائی،اس کے بعد ایم کیو ایم کو توڑ کر ایک اور گروپ کھڑا کردیا گیا۔